تعمیراتی شعبےکیلئےمراعاتی پیکج سےصنعتوں کوفروغ ملےگا،فردوس عاشق اعوان
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج کو عوام کی خوشحالی قرار دےدیا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج اور صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا،وزیراعظم کا یہ اقدام امید نو اور ترقی کا پیغام ہے،مزدور طبقے سے سرمایہ دار برادری سب اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔
تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج اور صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم کا یہ اقدام امیدنو اور ترقی کا پیغام ہے۔ مزدور طبقےسے سرمایہ دار برادری سب اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔2/1#CoronaFreePakistan
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 5, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سیمنٹ اور سٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔
فکسڈ ٹیکس کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سیمنٹ اور سٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔2/2#CoronaFreePakistan
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 5, 2020
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کے تحریک پانے سے دیگر صنعتوں کو بھی نئی زندگی ملے گی جس سے ہنرمند اور غیرہنرمند محنت کش مستفید ہوں گے،یہ پیکیج تعمیر وطن، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔
تعمیراتی شعبے کے تحریک پانے سے دیگر صنعتوں کو نئی زندگی ملے گی جس سے ہنرمند اور غیرہنرمند محنت کش مستفید ہوں گے۔ یہ پیکیج تعمیر وطن، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔#CoronaFreePakistan #StaySafeStayHome
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 5, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 90 فیصد ٹیکس رعایت دی جا رہی ہے، تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں اور مزدوروں کی ترقی ہے۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 90 فیصد ٹیکس رعایت دی جارہی ہے۔ تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں، مزدوروں کی ترقی ہے۔#CoronaFreePakistan
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 5, 2020















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔